certifired_img

Books and Documents

Forward this page

Thank you for your interest in spreading the word on New Age Islam.
Your Email:
Your Name:
Send To: (To send to multiple addresses, please separate e-mail IDs with commas.)
Your Personal Message:
You are going to email the following:

مذہبی رواداری اور امن پسندی کا اس وقت خاتمہ ہونا شروع ہوا جب عیسائی مشنری تبلیغ کی غرض سے ہندوستان اٗٓ نا شروع ہوئے مشنریوں کی جماعتیں جدید تعلیم و تربیت ، تنظیمی ڈھانچہ ،ڈسپلین ،حکومت و عہدے داروں کی سرپرستی کی وجہ سے زیادہ فعال اور موثر تھیں ۔ انہوں نے اسلام اور ہندوستان کے مذاہب کا مطالعہ اس مقصد کے تحت کیا تھا کہ ان کی خامیوں کو اجاگر کیا جائے اور ان پر حملہ کر کے انہیں شکست دی جائے۔انہوں نے چھاپہ خانے کی ایجاد سے بھرپور فائدہ اٹھایا او ربڑی تعداد میں اپنے مذہبی عقیدوں پر کتابیں اور پمفلٹس لکھے اور ان کو اٗٓزادانہ طریقے سے لوگوں میں تقسیم کیا۔