certifired_img

Books and Documents

Forward this page

Thank you for your interest in spreading the word on New Age Islam.
Your Email:
Your Name:
Send To: (To send to multiple addresses, please separate e-mail IDs with commas.)
Your Personal Message:
You are going to email the following:
جب رام چندر کی عمر سولہ برس کے قریب پہنچی جس طرح بدن اس کا دبلا اور مُرجھایا ہوگیا اور بارہا ملول ہوکر دنیا کے کام کاج سے ہاتھ اٹھا لیتے اور نہایت رنج اور دردمندی سے تصویر کےموافق کسی سے کچھ بات نہ کرتے اور اُداسی اس کی یہاں تلک پہنچی کہ ضروری کام نہانے دھونے اور کھانے پینے سےبھی باز رہے مگر خدمت گار لوگ مصلحتاً اِن کا موں کی اسے یاد دلادیتے جب راجہ دسرتھ نے لڑکے کایہ حال دیکھا تو دوبارہ اسے گود میں لیا اور میٹھی باتیں کر اس سے پوچھا کہ فرزند تجھے میں بہت ملول اور آرزودہ پاتا ہوں کی درد یا غم لاحق ہوا رام چندر بولے مجھے عالم کی طرف سے اور دنیا کے کاموں سے کچھ غم اور درد نہیں ہے اس کے سوااور کچھ نہ کہتا۔ --  Yoga Vashishta, Translated from Sanskrit into Persian by Prince Mohammad Dara Shikoh