certifired_img

Books and Documents

Urdu Section (14 Mar 2017 NewAgeIslam.Com)


Islamic World and Helpless Humanity-(concluding Part) عالم اسلام اور بلکتی ہوئی انسانیت- (آخری قسط)





مصباح الہدیٰ قادی، نیو ایج اسلام

10 مارچ 2017

اپنے سلسلہ وار مضامین نے راقم الحروف نے ‘‘کتاب الفتن’‘ کے حوالے سے جن جن آثار و سنن کو نقل کیا ہے وہ اس بات کا تعین کرنے کے لئے کافی ہیں کہ کسی بھی حیلے کے تحت بے گناہ جانوں کو ضائع کرنے والے کبھی بھی اسلام کے نمائندے نہیں ہو سکتے۔ اس لیے کہ اگر وہ بزعم خویش اعلائے کلمۃ الحق کے لیے بھی خود کش بم حملوں کی صورت میں بے گناہوں کا خون بہاتے ہیں تو وہ اپنے لیے جنت کا سامان پیدا نہیں کرتے بلکہ اپنے لیے جہنم میں جانے کے اسباب پیدا کرتے ہیں۔ کیوں کہ تاریخ شاہد ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ خانہ کعبہ کو مخاطب کر کے یہ فرمایا تھا کہ، ‘‘ائے کعبہ! میں یہ مانتا ہوں کہ تیری عظمت بہت بلند ہے، لیکن سن لے کہ ایک بندہ مؤمن کی جان میرے نزدیک تجھ سے کہیں زیادہ عزیز تر اور بلند و بالا ہے’‘۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ان سلاطین وقت کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے جو ایک طرف تو حریم کعبہ کی حفاظت کے لئے پہرے بٹھاتے ہیں جبکہ دوسری طرف وہی امراء اور سلاطین بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کا سامان پیدا کرنے کےلیے پیٹرول ڈالر نچھاور کرتے ہیں۔

ذیل میں احادیث کی مختلف کتابوں سے منتخب کر کے اس ناری فرقے کے علم برداروں کی علامات اور ان کے متعلق وعیدوں کو بیان کیا جاتا ہے، تاکہ ایک سادہ ذہن مسلمان انہیں پہچاننے میں کسی دھوکے کا شکار نہ ہو۔

لَا يَزَالُوْنَ يَخْرُجُوْنَ حَتّٰی يَخْرُجَ آخِرُهُمْ مَعَ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ۔ (نسائي، رقم : 4103)

‘‘یہ ہمیشہ نکلتے رہیں گے یہاں تک کہ ان کا آخری گروہ دجال کے ساتھ نکلے گا۔’’

يَخْرُجُ نَاسٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ۔ (بخاری، رقم : 7123)

‘‘یہ خارجی لوگ (حرمین شریفین سے) مشرق کی جانب سے نکلیں گے۔’’

شَرُّ قَتْلَی تَحْتَ أَدِيْمِ السَّمَاءِ۔ (ترمذی، رقم : 3000)

‘‘وہ آسمان کے نیچے بدترین مقتول ہوں گے۔’’

خَيْرُ قَتْلَی مَنْ قَتَلُوْهُ۔ (ترمذی، رقم : 3000)

‘‘وہ شخص بہترین مقتول (شہید) ہوگا جسے وہ قتل کر دیں گے۔’’

اَلْأَجْرُ الْعَظِيْمُ لِمَنْ قَتَلَهُمْ۔ (مسلم،کتاب الزکاة، رقم : 1066)

‘‘ان کے قتل کرنے والے کو اجرِ عظیم ملے گا۔’’

إِنَّهُمْ کِلَابُ النَّارِ۔ (ترمذی، رقم : 3000)

‘‘یہ (دہشت گرد خوارج) جہنم کے کتے ہوں گے۔’’

يَقْطَعُوْنَ السَّبِيْلَ وَيَسْفِکُوْنَ الدِّمَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ مِنَ ا وَيَسْتَحِلُّوْنَ أَهْلَ الذِّمَّةِ۔ (حاکم، المستدرک،رقم : 2657)

‘‘وہ راہزن ہوں گے، ناحق خون بہائیں گے جس کا اﷲ تعاليٰ نے حکم نہیں دیا اور غیر مسلم اقلیتوں کے قتل کو حلال سمجھیں گے۔’’

أَحْدَاثُ الْأَسْنَانِ۔ (بخاری، رقم : 6531/ مسلم، رقم : 1066)

‘‘وہ کم سن لڑکے ہوں گے۔’’

سُفَهَاءُ الْأَحْلَامِ۔ (بخاریرقم: 6531/مسلم، رقم : 1066)

‘‘دماغی طور پر ناپختہ ہوں گے۔’’

کَثُّ اللِّحْيَةِ۔ (بخاري ،رقم : 4094/مسلم، رقم: 1064)

‘‘گھنی ڈاڑھی رکھیں گے۔’’

مُشَمَّرُ الْإِزَارِ۔ (بخاری، رقم : 4094/مسلم، رقم: 1064)

‘‘بہت اونچا تہ بند باندھنے والے ہوں گے۔’’

لَا يُجَاوِزُ إِيْمَانُهُمْ حَنَاجِرَهُمْ۔ (بخاری ،رقم : 6531/ مسلم، رقم : 1066)

‘‘ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔’’

يَتَعَمَّقُوْنَ وَيَتَشَدَّدُوْنَ فِی الْعِبَادَةِ۔ ( مسند أبويعلی،رقم : 90)

‘‘وہ عبادت اور دین میں بہت متشدد اور انتہاء پسند ہوں گے۔’’

يَحْقِرُ أَحَدُکُمْ صَلَاتَهُ مَعَ صَلَاتِهِمْ، وَصِيَامَهُ مَعَ صِيَامِهِمْ۔ (بخاری، رقم : 6534/مسلم، رقم : 1064)

‘‘تم میں سے ہر ایک ان کی نمازوں کے مقابلے میں اپنی نمازوں کو حقیر جانے گا اور ان کے روزوں کے مقابلہ میں اپنے روزوں کو حقیر جانے گا۔’’

لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُهُمْ تَرَاقِيَهُمْ۔ (مسلم، رقم : 1066)

‘‘نماز ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی۔’’

يَقْرَئُوْنَ الْقُرْآنَ لَيْسَ قِرائَتُکُمْ إِلَی قِرَاءَ تِهِمْ بِشَيءٍ۔ (مسلم، رقم : 1066)

‘‘وہ قرآن مجید کی ایسے تلاوت کریں گے کہ ان کی تلاوتِ قرآن کے سامنے تمہیں اپنی تلاوت کی کوئی حیثیت دکھائی نہ دے گی۔’’

يَقْرَئُوْنَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حُلُوْقَهُمْ۔ (بخاری، رقم : 6532/ مسلم، رقم : 1064)

‘‘ان کی تلاوت ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی۔’’

يَقْرَئُوْنَ الْقُرْآنَ يَحْسِبُوْنَ أَنَّهُ لَهُمْ، وَهُوَ عَلَيْهِمْ۔ (مسلم، رقم : 1066)

‘‘وہ یہ سمجھ کر قرآن پڑھیں گے کہ اس کے احکام ان کے حق میں ہیں لیکن درحقیقت وہ قرآن ان کے خلاف حجت ہوگا۔’’

يَدْعُونَ إِلَی کِتَابِ اِ وَلَيْسُوا مِنْهُ فِي شَيْئٍ۔ (سنن أبو داودرقم : 4765)

‘‘وہ (بذریعہ طاقت) لوگوں کو کتاب اﷲ کی طرف بلائیں گے لیکن قرآن کے ساتھ ان کا تعلق کوئی نہیں ہوگا۔’’

يَقُوْلُوْنَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ۔(بخاری، رقم : 6531/مسلم، رقم : 1066)

‘‘وہ (بظاہر) بڑی اچھی باتیں کریں گے۔’’

يَقُوْلُوْنَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ قَوْلًا۔(المعجم الأوسط - الرقم : 6142)

‘‘ان کے نعرے اور ظاہری باتیں دوسرے لوگوں سے اچھی ہوں گی اور متاثر کرنے والی ہوں گی۔’’

يُسِيْئُوْنَ الْفِعْلَ۔(سنن أبوداود، رقم : 4765)

‘‘مگر وہ کردار کے لحاظ سے بڑے ظالم، خونخوار اور گھناؤنے لوگ ہوں گے۔’’

هُمْ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيْقَةِ۔ (مسلم، الرقم : 1067)

‘‘وہ تمام مخلوق سے بدترین لوگ ہوں گے۔’’

يَطْعَنُوْنَ عَلٰی أُمَرَائِهِمْ وَيَشْهَدُوْنَ عَلَيْهِمْ بِالضَّلَالَةِ۔( مجمع الزوائد)

‘‘وہ حکومت وقت یا حکمرانوں کے خلاف خوب طعنہ زنی کریں گے اور ان پر گمراہی و ضلالت کا فتويٰ لگائیں گے۔’’

يَخْرُجُوْنَ عَلٰی حِيْنِ فُرْقَةٍ مِنَ النَّاسِ۔ (بخاری، رقم : 3414/ مسلم، رقم : 1064)

‘‘وہ اس وقت منظرِ عام پر آئیں گے جب لوگوں میں تفرقہ اور اختلاف پیدا ہو جائے گا۔’’

يَقْتُلُوْنَ أَهْلَ الإِسْلَامِ وَيَدْعُوْنَ أَهْلَ الْأَوْثَانِ۔ (بخاری، رقم : 6995/ مسلم، رقم : 1064)

‘‘وہ مسلمانوں کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے۔’’

يَسْفِکُوْنَ الدَّمَ الْحَرَامَ۔ (مسلم، رقم : 1066)

‘‘وہ ناحق خون بہائیں گے۔’’

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

ينْطَلِقُوْنَ إِلَی آيَاتٍ نَزَلَتْ فِي الْکُفَّارِ فَيَجْعَلُوْهَا عَلَی الْمُؤْمِنِيْنَ۔ (بخاری، رقم : 2539)

‘‘وہ کفار کے حق میں نازل ہونے والی آیات کا اطلاق مسلمانوں پر کریں گے۔ اس طرح وہ دوسرے مسلمانوں کو گمراہ، کافر اور مشرک قرار دیں گے تاکہ ان کا ناجائز قتل کر سکیں۔’’

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

يَقُوْلُوْنَ الْحَقَّ بِأَلْسِنَتِهِمْ لَا يُجَاوِزُ حُلُوْقَهُمْ۔ (مسلم، رقم : 1066)

‘‘وہ زبانی کلامی حق بات کہیں گے، مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی۔’’

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:

يَمْرُقُوْنَ مِنَ الدِّيْنِ کَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ۔ (بخاری، رقم : 6531/مسلم، رقم : 1066)

‘‘وہ دین سے یوں خارج ہو چکے ہوں گے جیسے تیر شکار سے خارج ہو جاتا ہے۔’’

URL: http://www.newageislam.com/urdu-section/misbahul-huda,-new-age-islam/islamic-world-and-helpless-humanity-(concluding-part)--عالم-اسلام-اور-بلکتی-ہوئی-انسانیت--(آخری-قسط)/d/110381

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,





TOTAL COMMENTS:-    


Compose Your Comments here:
Name
Email (Not to be published)
Comments
Fill the text
 
Disclaimer: The opinions expressed in the articles and comments are the opinions of the authors and do not necessarily reflect that of NewAgeIslam.com.

Content