certifired_img

Books and Documents

Urdu Section (12 Jul 2018 NewAgeIslam.Com)


UAE Fatwa Council to Fight against Rogue Fatwas متحدہ عرب امارات فتوی کونسل دہشت گردی اور انتہاپسندی کو فروغ دینے والے فتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کمربستہ

 

 

 

خصوصی نامہ نگار ، نیو ایج اسلام

11 جولائی 2018

جدید قائم شدہ امارات فتوہ کونسل کے صدر عبد اللہ ابن بیہ اور دیگر قد آور اسلامی علماء نے9 جولائی 2018 کو پیر کے دن ایک افتتاحی اجلاس میں انتہا پسندا اور دہشت گرد بیانیہ کو فرغ دینے والے فتوں کے خلاف ایک پیش بند جنگ شروع کرنے کا عہد کیا۔

شیخ ابن بیہ جو (فورم فار پرموٹنگ پیس ان مسلم سوسائٹی) کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کونسل "معاشرے ، شہریوں اور پوری دنیا کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والے بدعنوان فتوں اور تخریبی اثر و رسوخ سے ملک کی حفاظت کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی"۔ انہوں نے کہا کہ "کونسل کا کردار علماء کے لئے اس مبارک ملک میں ایک اہم قدم ہوگا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ، "کونسل ان انتہاپسندوں کے خلاف کاروائی کرے گی جنہوں نے اسلام کو بدنام کیا ہے"۔ اس کے لئے کونسل مفتیان کرام کو تربیت دے گی ان کی قابلیت کو نکھارے گی اور ملک کے جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرس اینڈ انڈومنٹس کے تعاون سے متعلقہ علوم کو فروغ دیگی۔

ابن بیہ نے کہا کہ نفرت اور تشدد کے خاتمے کے لئے حفاظتی اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں فوری طور پر انتہاپسندوں کے خلاف قدم اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل ‘‘معاشرے کو ان بدعنوان فتوں سے محفوظ کرے گی جو پرامن بقائے باہمی کا ایک ماحول تیار کرنے کے بجائے فتنہ و فساد اور تشدد کی آگ بھڑکاتے ہیں"۔

اجلاس کے دوران کیلیفورنیا میں زیتونہ یونیورسٹی کے صدر اور مغرب کے ایک انتہائی با اثر اسلامی اسکالر شیخ حمزه یوسف نے کہا، "فتاوے اس لئے ہیں کہ اللہ کے احکامات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔۔۔۔ "اور یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ لیکن بہت سے لوگ اس کے اہل نہ ہونے کے باوجود فتویٰ جاری کر دیتے ہیں ۔۔۔۔ " اب امارات اپنے ملک کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ کونسل قرآن مجید کی تعبیر و تشریح لفظی پیرائے میں نہیں بلکہ اس کے روحانی معانی میں کرے گی۔ اس طریقہ کار میں اس وقت ، مقام اور حالات کا جائزہ لیا جاتا ہے جن میں ان قوانین کا نفاذ کیا جانا ہے۔ شیخ حمزه نے کہا کہ "ہم احکام کے صرف الفاظ پر ہی نہیں بلکہ اس کی روح اور اس کی معنوی افادیت کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ بہت سے فتوے احکام ِلفظی پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں حالات پر توجہ نہیں دی جاتی ہے’’۔

ابو ظہبی کے جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرس اینڈ انڈومنٹس کے سربراہ ڈاکٹر محمد مطر الكعبی نے کہا کہ کونسل سادہ لوح مسلمانوں کو انتہاپسند اور دہشت گرد بیانہ سے بھی محفوظ کرے گی۔ "یہ اسلام کی کامل اور واضح تصویر بحال کرے گی۔"

اس فتوی کونسل میں اہم اور معروف و مشہور اسلامی علماء شامل ہیں جن میں دبئی میں (‘‘Department of Islamic Affairs and Charitable Activities’’ڈپارٹمنٹ آف اسلامک افیئرس اینڈ چیرٹیبل ایکٹی وٹیز) سے أحمد بن عبد العزيز الحداد ، جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرس اینڈ انڈومنٹس سے عمر حبتور زیبی ، شارجہ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک افیئرس سے سلیم محمد الدوبی ، ام القوین کورٹ سے ابراہیم عبید علی ، جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرس اینڈ انڈومنٹس سے شمع یوسف الظہری ، جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرس اینڈ انڈومنٹس سے احمد محمد احمد یوسف الشہی اور جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرس اینڈ انڈومنٹس سے عبد اللہ محمد احمد الانصاری کے نام قابل ذکر ہیں۔

URL for English article: http://www.newageislam.com/radical-islamism-and-jihad/new-age-islam-special-correspondent/uae-fatwa-council-to-fight-against-rogue-fatwas-that-promote-extremist-and-terrorist-narratives/d/115798

URL: http://www.newageislam.com/urdu-section/new-age-islam-special-correspondent/uae-fatwa-council-to-fight-against-rogue-fatwas--متحدہ-عرب-امارات-فتوی-کونسل-دہشت-گردی-اور-انتہاپسندی-کو-فروغ-دینے-والے-فتوں-کا-مقابلہ-کرنے-کے-لئے-کمربستہ/d/115801

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism

 




TOTAL COMMENTS:-    


Compose Your Comments here:
Name
Email (Not to be published)
Comments
Fill the text
 
Disclaimer: The opinions expressed in the articles and comments are the opinions of the authors and do not necessarily reflect that of NewAgeIslam.com.

Content