New Age Islam
Tue Jun 09 2026, 09:31 AM

Urdu Section ( 2 May 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam Presents a Fine Balance between Individualism and Collectivism اسلام انفرادیت اور اجتماعیت کے درمیان ایک اچھا توازن پیش کرتا ہے

محمد بردبار خان

1 مارچ، 2013

گزشتہ 100 سالوں کے دوران دنیا نے سرمایہ دارانہ نظام اور کمیونزم کے دو نظریات کے درمیان ایک منفرد جدوجہد دیکھی ہے۔ صرف ایک نسل پہلے، شاید ہی کو ئی یہ سوچ سکتا  تھا  کہ یہ جدوجہد ایک دہائی کے اندر اندر ختم ہو جائے گی ۔

لیکن جو ہوا وہ یہ ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام اور کمیونزم انفرادیت اور اجتماعیت میں بالترتیب، یقین کے ذریعہ قائم تھی ۔ مزید برآں، ان دونوں نظاموں نے ان مخالف معتقدات  میں شامل زیادتیوں کی بھی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ، دونوں نوعیت کے اعتبار سے سیکولر تھے، اور کسی بھی مذہبی عقیدے سے انہوں نے خود کو دور کر رکھا تھا ۔

دوسری صدی کے وسط اور اخیر حصہ کے دوران، مغربی معاشروں میں مذہب اور ریاست کے درمیان جدوجہد میں،  ہر مذہبی چیز  کو  مذہبی اشرافیہ کی اسی جبلت اور  دنیا کے حصے میں اس کی منمانی کے ذریعہ ،اصول اور  عقوبت  کے ساتھ منسلک کیا گیا۔ تاہم، ریاست کے ساتھ مذہب کے قریبی تعلقات اسی وقت مسلم معاشروں کو فروغ پانے سے نہیں روک سکے، جب مغربی تہذیب کو "سیاہ دور" میں ہونا سمجھا جاتا تھا ۔

اس تیز مقابلے میں ، جو ہم نے اس  نظام میں پایا وہ یہ ہے کہ ، اسلام انفرادیت اور اجتماعیت  کے درمیان ایک اچھا توازن پیش کرتا ہے۔

کائنات کے اسلامی تصور میں، انسان اس زمین پر خدا کی طرف سے ایک (خلیفہ) مقرر کیا گیا ہے ،اور ہر چیز (امانۃ) دی گئی ہے۔ معاشرے کے حصہ کے طور پر، اسے اس کی  ذمہ داریوں کو، اس کی امانت سے با خبر ہوتے ہوئے، ادا کرنی ہے  ۔

حضور اکرم (ص) نے کہا: "تم میں سے ہر ایک شخص ذمہ دار یا ایک چرواہا ہے، اور تم میں سے ہر ایک سے اس کے ریوڑ کے بارے میں پوچھا جائے گا" (بخاری اور مسلم)۔

پہلے اسلامی اسکالر شپ ابتدائی متحرکین نے  مذہبی اور سیکولر کے درمیان کسی رکاوٹ کو  جگہ نہیں دی۔ اس کے علاوہ، اس نے تعلیم پر زور دیا ہے جو کہ نہ صرف انفرادی ترقی کی طرف لے جاتا ہے بلکہ  ایک مہذب معاشرے کے ارتقاء میں بھی معاون  ہوتا ہے ۔

اسلامی نقطہ نظر سے: تین تصورات ایسے ہیں ، کہ انفرادی اور اس کی ترقی کے لئے اس کے بارے میں ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے، ایک انفرادی ترقی کے متعلق ،تربیت ،تأدیب اور تعلیم،  صحیح سماجی رویے کی شمولیت کے  ساتھ ساتھ معاشرے کی سمجھ۔ اور بالترتیب، علم حاصل کرنے  اور منتقل کرنے کا صحیح عمل۔

اسلام ایک فرد اور معاشرے کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی  کوشش کرتا ہے۔ یہ ہر شخص کی آزادی میں یقین کرتا ہے، اور خدا کے سامنے ذاتی طور پر ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہراتا ہے۔ ہم نے قرآن میں اس کی طرف اشارہ کرتی ہوئی آیتیں پائیں۔

اسلام کا مقصد انفرادی آزادی کو فروغ دینا ہے، جو معاشرے میں ہم آہنگی اور کمیونٹی میں بہتری لانے کی سمت میں تیزی کرتا ہے ۔ اسلام ایک ایسے اقتصادی اور سیاسی نظام کو منظور نہیں کرتا جو ، جو کہ کمیونٹی کے فائدے کے لیے انفرادی شناخت پر دباؤ بنائے ، جیسا کہ  کمیونسٹ سماجی نظام میں ہوتا ہے۔

اور نہ ہی، اس کے برعکس، وہ  بےلگام اقتصادی اور سماجی آزادی کے نظام کی حمایت کرتا ہے، جیسا کہ موجودہ مغربی سرمایہ دارانہ نظام میں ہے، جو افراد کو  اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ، وسیع تر کمیونٹی کے اخراجات میں کھلی چھوٹ دیتا ہے  ۔

درمیانی راستہ پر عمل کرتے ہوئے، اسلام افراد کو حکم دیتا ہے، کہ وہ سماج کے مفاد میں بعض پابندیوں کو قبول کریں ، اس  سے پہلے کہ وہ ان کے اپنے معاملات سے نمٹنے  کے لئے آزاد چھوڑ دئے جائیں ۔

جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ: "ایک ساتھ رہو، ایک  دوسرے کے خلاف مت جاؤ،  چیزوں کو دوسروں کے لئے آسان بناؤ اور ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالو" (احمد)۔

اسلام نے سمجھداری سے ان کے انفرادی حقوق کا تحفظ کرنے کے بعد، معاشرے کے تئیں  افراد کے لئے کچھ فرائض، کی تجویز پیش کی ہے۔ مزید برآں، فرد کے حقوق کو پورا کرتے ہوئے ،اسلام افراد سے، کمیونٹی کی خدمت میں کام کرنے کا مطالبہ  کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، افراد کو دوسروں کے بارے میں سوچنے کی ذمہ داری ہے ، اور کوئی بھی اسلامی معاشرے میں عیش و آرام کی زندگی  نہیں گزار سکتا ، اس صورت میں جب کہ دوسرے لوگ غربت اور محتا جی کی زندگی گزار رہے ہوں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار کہا: "وہ مومن نہیں ہے جو اپنا  پیٹ بھر لیتا ہے، جبکہ اس کا پڑوسی فاقے سے ہو۔" (بخاری)۔

اور نہ ہی ایک سچا مسلمان دوسروں کے اخراجات پر یا استحصال کے ذریعہ ترقی کر سکتا ہے، جیسا کہ یہ آج  کا چلن ہے ۔ ایک اور حدیث ایسی ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ ‘‘ایک مسلمان وہ  ہے جس کے زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہیں۔’’  (بخاری اور مسلم)

انفرادیت اور اجتماعیت  کا تصور عمدگی کے ساتھ، اسلام کے پانچ ستون یا فرائض میں  پیش کیا  گیا ہے ،ایمان کا اعلان، نماز، روزہ، زکوة اور حج ۔ سماجی پیشوائی  اور رکاوٹوں کو ہٹا کر، یہ پانچ فرائض، مسلمانوں کی ذمہ داریوں اور فرائض کو  ظاہر کرتی ہیں ۔

اس کے علاوہ، افراد کے تعلقات اور ان کے حقوق پر زور دیتے ہیں ، جبکہ  ایک ہی وقت میں یہ، افراد اور کمیونٹی کے روحانی، اخلاقی اور سماجی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ نماز پنجگانہ اس زمین پر خدا کے سامنے کے ان کے تعلقات پر ، مومن کو اپنے مقام کی یاد دلاتی ہے۔ لازمی روزہ نہ صرف انسانوں میں صبر کی عادات ڈالتا ہے ، بلکہ انہیں اس بھوک اور پیاس کے احساس سے بھی  آگاہ کرتا ہے ، جوغریب لوگ  محسوس کرتے ہیں، اس طرح وہ سماجی ہمدردی کا احساس پیدا کرتا ہے۔

اسی طرح زکوة کا تصور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ،  مسلمان ان کے مال سے لازمی حصہ الگ کر لیں، اور اسے غریب کے درمیان دوبارہ تقسیم کر دیں ، اور اس طرح وہ سماجی بہبود کی رہنمائی کرتا ہے۔ جیسا کہ قرآن میں بیان کیا گیا ہے: ‘‘اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہے ’’(51:19)

حج ایک عالم اصغر ہے کہ کس طرح انسانیت کو اس دنیا میں رہنا چاہئے ۔ حج کے دوران مکہ میں لاکھوں مسلمان دنیا کے کونے کونے سے کعبہ کے ارد گرد جمع ہوتے ہیں، جہاں وہ بیان کردہ ایام، خدا سے دعا کرتے ہوئے، اور جنس، نسل، طبقے، مقام ، وغیرہ کے بارے میں سوچے بغیر، دوسروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہوئے گزارتے ہیں۔

ان تمام پانچ فرائض کا مطلوبہ نتیجہ انفرادی اور معاشرتی ترقی ہے۔ اس طرح، اسلام، ، ہمیشہ انفرادیت اور اجتماعیت  کے درمیان ایک اچھے  توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

محمد بردبار خان، اسٹرلنگ مینجمنٹ سکول، سٹرلنگ یونیورسٹی، اسکاٹ لینڈ میں ذیلی فیکلٹی کے رکن ہیں۔

ماخذ:

http://dawn.com/2013/03/01/individualism-collectivism

 

URL for English article

 https://newageislam.com/spiritual-meditations/islam-presents-fine-balance-between/d/10609

URL for this article

https://newageislam.com/urdu-section/islam-presents-fine-balance-between/d/11379

 

Loading..

Loading..