New Age Islam
Tue Jun 09 2026, 09:02 AM

Letter to the Editor ( 23 Dec 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Infinite Power of ‘time’ and ‘space’


By Iqbal Shaikh

For a person of low knowledge it is nearly impossible to understand any scholarly study. It is only that one can try and understand something if one is aware of the characteristics of a particular thing. It is right to call ‘the creator of the sky and the earth’ as per one’s own understanding. Look into any period of history, one thing, the invisible power, will always be there.

No, scholar, philosopher or scientist can deny the infinite power of ‘time’ and ‘space’. Think as much as you can, you will get annoyed. In such a case if one cannot think of worldly things how can one even dare to think of the Creator of ‘time’ and ‘space.

URL for this article:

http://www.newageislam.com/letter-to-the-editor/infinite-power-of-‘time’-and-‘space’/d/6211

محترم سلطان شاہین اسلام و علیکم،

کافی عرصہ سے میں آپ کی بھیجی ہوئی ”نیو ایج اسلام“ کی ای میلز کامطالعہ کررہا ہوں۔آپ کی اس اچھی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی ایک تحریر اس ای میل کے ساتھ نتھی کررہا ہوں۔ اگر آپ کو سمجھنے میں وقت نہ ہو اور دل کو بھاجائے تو اسے جاری رکھنے کی سعی کروں گا۔ ورنہ آپ کے لئے دعاگو تو میں ویسے بھی ہوں۔ فی امان اللہ،

احقر

اقبال شیخ

 ٹورانٹو،کینیڈا

خالق و مسلم

کسی بھی محدود (infinite) کا ادراک نا ممکن ہے،جیسے کوزہ میں سمندر کا سماجانا بعید از قیاس ہے، البتہ اگر کسی شے کی صفات کا علم ہوتو اپنی ذہنی حدود کے مطابق اس سے کچھ اندازہ ضرور کیا جاسکتاہے، اس کی ماہیت اور کیفیت کے متعلق کچھ نہیں جانا جاسکتا۔ انسان اپنی عقل کے ذریعے پوشیدہ اشیاء سے پردے تو ہٹا سکتاہے پر اشیاء کی تخلیق ا سکے بس کی بات نہیں۔ ارض وسماء کے تخلیق کار کو اپنی سمجھ کے مطابق جس نام سے بھی پکارلیا جائے درست ہے۔ تاریخ کے کسی دور میں بھی جھانک لیجئے ایک چیز بلا لحاظ زماں و مکاں تمام نوع انسانی میں مشترک نظر آئے گی یعنی کسی غیر مرئی (invisible)، بلند و بالا قوت کا تصور۔

زماں (time) او رمکان(space) کی لامحدود یت سے کسی بھی مفکر،فلسفی اور سائنس دان کو انکار نہیں ہوسکتا،جتنا چاہے ذہن پر زور ڈالئے آخر الامر جھنجھلاہٹ کے سوا کچھ میسر نہیں آئے گا۔ جب زمان و مکان کا تصور حیط ادارک سے باہر ہے تو زمان و مکان کے خالق کا تصو ر کس طرح او رکیوں کر ممکن ہوسکے گا۔

جیومیٹری جیسے اہم علم بنیاد ایک ”نقطہ“ (Point) پر رکھی گئی ہے جس کا نہ طول ہے نہ عرض او رنہ ہی وہ جگہ گھیرتا ہے، اس کے باوجود مرئی (Visible) ہوتاہے۔ طول، عرض اور حجم نہ رکھنے کے باوجود ہم نقطہ کے اس وجود کو تسلیم کرتے ہیں (جیومیٹری کی ساری عمارت ہی اس ایک نقطہ سے اٹھتی ہے)۔ اس تسلیم بالرضا کو عربی زبان میں ”مسلم“ اور انگریزی زبان میں (Beleiver) سے موسوم کیا جاتا ہے۔

URL: https://newageislam.com/letter-editor/infinite-power-‘time’-‘space’/d/6211


Loading..

Loading..