New Age Islam
Wed Jan 22 2025, 09:23 PM

Urdu Section ( 28 March 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Loving God and Living Fully خدا کی محبت مسرور زندگی کی ضمانت

ڈاکٹر رچرڈ ہویل

24 مارچ، 2018

رابرٹ کو معلوم ہے کہ خدا کی فرمانبرداری پوری زندگی کو محیط ہے۔ اطاعت شعاری صرف جھوٹ بولنے ، زنا کرنے یا متشدد رویہ اختیار کرنے جیسے محض خارجی گناہوں کے ارتکاب سے بچنے کا ہی نام نہیں ہے ، اگرچہ یقینی طور پر اطاعت شعاری میں یہ تمام باتیں شامل ہے۔ بلکہ اطاعت شعاری اپنے اقدار، جذبات اور دلوں کی کیفیات کو بھی خالق کائنات کے حضور پیش کر دینے کا نام ہے۔ خدا عزم مصمم سے کم کا مطالبہ نہیں کرتا ہے: " اپنے رب کو اپنے دل و جان سے محبت کرو۔" (متھیو 38-22:37)۔ اس سے زیادہ کچھ بھی اہم اور کچھ بھی ضروری نہیں ہے۔

در حقیقت یہ ہم سے ہماری زندگی کا مطالبہ کرتا ہے اور بدلے میں ہماری جان بچاتا ہے (متھیو 8:35)۔ اس داخلی اور خارجی اطاعت شعاری نے رابرٹ کی روحانی زندگی میں مدد کی۔ اس نے اس کے کردار کے ان مختلف پہلوؤں کی تکمیل میں اس کی مدد کی جو یا تو کسی دوسرے سے متصادم تھے یا متروک تھے۔ رابرٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر وہ لوگوں کی قربت سے گریز کرتا تھا کیونکہ اسے لوگوں پر اعتماد کرنے میں دشواری محسوس ہوتی تھی۔ اعراض گزاری کے اس رویہ سے اس کی ازدواجی زندگی ، کام اور دوستی سب میں مسائل پیدا ہونے شروع ہو گئے۔ ایک طرف تو وہ آزاد رہنا چاہتا تھا لیکن وہ زخم کھانے یا مغلوب ہونے سے ڈرتا تھا۔ جبکہ دوسری طرف وہ کنارہ کش اور محفوظ رہنا چاہتا تھا ، لیکن وہ اکیلا ہو چکا تھا۔ رابرٹ کی پوری زندگی انہیں دو حالات کے درمیان چکر کاٹ رہی تھی جس سے اس کی زندگی تہ و بالا ہو چکی تھی اور اس کے ارد گرد کے لوگ اس سے سخت پریشان تھے۔

 تاہم، اچھے لوگوں کے ساتھ میل جول کی وجہ سے رابرٹ اپنے دل کی ان دو متنازعہ فیہ کیفیات سے واقف ہو چکا تھا۔ دو قسموں کی اطاعت شعاری کے بارے میں جاننے کے بعد اس کے معاملات درست ہو گئے۔ اس سے قبل، جب وہ جذباتی طور پر کسی کے قریب ہوتا تو کام میں مصروف ہو کر یا میڈیا کا رخ کرکے جلدی ہی خود کو اس سے دور کر لیتا۔ اپنی ضروریات کو محسوس کرنے سے یہ اس کا ایک محفوظ راہ فرار تھا۔ لیکن اس کے برعکس، اس مرتبہ اسے جب کنارہ کشی کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس نے اپنے دوستوں کو بلا لیا۔ اس نے ایک خارجی رویہ کا اظہار کیا: لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا (ہیب 10:25)۔ اس عمل نے رابرٹ کو کنارہ کشی سے روک کر اس کے جذبات کے کشیدگی سے اسے بچا لیا۔ آج، رابرٹ اپنے تعلقات میں آزاد رہتے ہوئے خوش رہنا سیکھ لیا ہے۔ ہمارے پاس بھی خدا اور اس کی مخلوق سے محبت کرنے کا اختیار ہے۔

ماخذ:

sundayguardianlive.com/opinion/loving-god-living-fully

URL for English article: http://www.newageislam.com/spiritual-meditations/rev-dr-richard-howell/loving-god-and-living-fully/d/114712

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/loving-god-living-fully-/d/114737


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..