New Age Islam
Sun Apr 19 2026, 11:54 PM

Urdu Section ( 21 Dec 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Torture Of Children By Parents Becoming A Global Malady والدین کے ذریعہ بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

21دسمبر،2024

اسلامی ملک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں والدین کے ذریعہ اپنی بیٹی کو اذیت دے کر ہلاک کرنے کا دلدوز واقعہ سامنے آیا ہے۔ وہبچی نیند میں بستر پر ہیشاب کرنے کے عارضے میں مبتلا تھی۔ یہ عارضہ بچوں میں عام ہے اور والدین اس کی وجہ سے بچوں پر تشدد نہیں کرتے اور نہ ہی نارازضیظاہر کرتے ہیں بلکہ ان کے لئے بستر کےنیچے پلاسٹ شیٹ بچھا دیتے ہیں تاکہ بستر خراب نہ ہو۔بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ یہ عارضہ بھی جاتا رہتا ہے۔ لیکن قاہرہ کے اس جوڑے نے اس معمولی اور عام سی بیماری کے لئے بچی کو اذیت دے کر ماردیا۔

بچی کا باپ سوتیلا تھا اور دونوں بستر پر پیشاب کردینے پر بچی کو اکثر مارتے پیٹتے تھے۔ اس کا سوتیلا باپ اسے گرم چمچ سے اس کے جسم کو داغتا تھا اور ڈنڈے سے پیٹتا تھا۔ بار بار کی اذیت رسانی سے وہ تشدد کی تاب نہ لاسکی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس کی موت پر قانونی کارروائی کے ڈر سے دونوں نے بچی کی لاش کو ایک کوڑے دان میں پھینک دیا ۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس کو خبر دی۔ پولیس کی تفتیش میں دونوں نے جرم کا اعتراف کیا۔

بچے اپنے والدین کے پاس سب سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں لیکن دنیا کے مختلف علاقوں سے والدین کے ہی ذریعے بچوں پر تشدد اور ان کے ساتھ اذیت رسانی کے واقعات سامنے آرہے ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ والدین کے ذریعے بچوں پر تشدد اور ان کے ساتھ بے رحمی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ کچھ دنوں پہلے یوٹیوب پرہندوستان کے کسی شہر میں ایک باپ کے ذریعے اپنی پانچ سالہ بچی کے بے رحمی سے پیٹے جانے کا ویڈیو وائرل تھا بچی کا قصور یہ تھا کہ اس نے اپنے باپ سے اپنابرتھ ڈے منانے کی فرمائش کردی تھی۔غالبا بچی نے پڑوس کے کسی بچے کی برتھ ڈے تقریب کو دیکھ کر یہ فرمائش کردی تھی۔ چونکہ اس کا باپ غریب تھا اور اس کی یہ ضد پوری نہیں کرسکتا تھا اس لئے اس نے اپنی بیٹی کو بے دردی سے پیٹنا شروع کردیا۔

ابھی حال ہی میں بنگال کی ایک خاتون نے کار سے جاتے ہوئے ایک پانچ سالہ بچی کو کھیتوں میں خالی بوتل چنتے ہوئے اور بوتلوں کو ایک بوری میں بھرتے ہوئے دیکھا۔خاتون نے اس سے پوچھا کہ وہ یہاں کیا کررہی ہے تو اس نے جواب دیا کہ اس کی سوتیلی ماں نے اسے ایسا کرنے کے لئے کہا ہے۔ اگر میں یہ نہیں کروں گی تو سوتیلی ماں مجھے ڈانٹیں گی۔۔

ایک اور ویڑیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک کار میں ایک شخص اپنے چار پانچ سال کے بچے کو کہیں جارہا تھا۔ غالبا وہ شخص بچے کا باپ تھا۔ وہ کار کو روک کر کار کا دروازہ کھولتا ہے اور بچے سے کہتا ہے کہ وہ اتر کر لار کے سامنے سے ہوتے ہوئے دوسرے دروازے کی طرف آئے۔ بچہ خوشی خوشی کار سے اترتا ہے اور کار کے سامنے سے گزر کر دعسری طرف آنے لگتا ہے لیکن بچہ جیسے ہی کار کے سامنے پہنچتا ہے وہ شخص کار کو چلا دیتا ہے اور بچہ کار کےنیچے آجاتا ہے اور کار کے پہیوں کے نیچے کچلا جاتا ہے اور کار اسے کچلتے ہوئے نظر سے اوجھل ہوجاتی ہے۔

چندبرس قبل جاپان کی ایک خاتون نے اپنے شیر خوار بچے کو مار کر اسے ایک بالٹی میں رکھ دیا تھا اور اس پر سے کنکر پتھر ڈال کر بالٹی کو اپنے گھر کے لان میں ایک گوشے میں رکھ دیا تھا۔ بہر حال اس کا جرم کسی طرح پکڑا گیا۔

یہ کچھ واقعات ہیں جو والدین یا سوتیلے والدین کی بچوں کے تئیں بے رحمی اور سنگدلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور اسطرح کے سنگدل والدین اسلامی ملک مصر میں بھی ہیں ، بودھ اکثریتی ملکجاپان میں بھی ہیں اور ہندو اکثریتی ملک ہندوستان میں بھی۔ اس طرح کے واقعات سعودی عرب میں بھی ہوئے ہیں اور دیگر ممالک میں بھی۔ یہ والدین یقینی طور پر نفسیاتی مریض ہوتے ہیں یا پھر بچوں کی بیمارہوں یا نفسیاتی بیماریوں سے واقف نہیں ہوتے اور ان کے ساتھ بالغوں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ بچوں میں نیند میں پیشاب کرنے یا چوری کرنے کی نفسیاتی بیماری اور دیگر عارضہ اطفال ہوتے ہیں جن کا طبی یانفسیاتی علاج ممکن ہے جو لوگ بچوں کی نفسیات سے واقف نہیں ہوتے وہ بچوں پر تشدد کرتے ہیں اور کبھی کبھی حد سے زیادہ تشدد سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

لہذا ، بچوں پر والدین کے ذریعے تشدد اور اذیت رسانی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملی اور بین الاقوامی سطح پر والدین کو بچوں کے تئیں حساس بنانے ، ان کی جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں سے نرمی اور شفقت کے ساتھ نپٹنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی تربیت دینے کے لئے ہر شہر میں بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ بچوں کی عالمی تنظیموں جیسے یونیسیف وغیرہ کو اس مسئلے کو بھی سنجیدگی سے اپنے فلاحی پروگراموں کا حصہ بنانا چاہئے۔

------------------

URL: https://newageislam.com/urdu-section/children-parents-becoming-global-malady/d/134094

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..