New Age Islam
Mon Jul 27 2026, 08:07 AM

Urdu Section ( 14 March 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

A Condolence Program Held in Honor of Dr. Shafiqur Rahman Barq ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی جلسہ کا انعقاد

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی، نیو ایج اسلام

دادا محترم کے نقش قدم پر چل کو قوم وملت کی خدمت میرا اولین فریضہ: ضیاء الرحمن برق

(سنبھل) 4 مرتبہ ممبر اسمبلی اور 5 مرتبہ ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 7 مارچ 2024 بروز جمعرات النور پبلک اسکول، نخاسہ میں ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر سنبھل کی سرکردہ شخصیات، علماء کرام اور کثیر تعداد میں محبین ڈاکٹر برق نے شرکت کی۔ جناب ضیاء الرحمن برق (ممبر اسمبلی) نے ڈاکٹر شفیق الرحمن برق مرحوم کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 2024 میں ہی ان شاء اللہ دادا محترم کے نام سے موسوم ایک کالج کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔ نیز انہوں نے کہا وہ دادا محترم کے نقش قدم پرچل کر قوم وملت کی خدمت کریں گے۔ نیز ضیاء الرحمن برق نے تعلیمی اداروں خاص کر النور پبلک اسکول اور القلم پبلک اسکول کے لئے ہر وقت خدمات پیش کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مولانا محمد میاں قاسمی، مولانا محمد سہیل قاسمی، ڈاکٹر حفیظ الرحمن فلاحی، جناب راشد پرمکھ، مفتی محمد جنید قاسمی، ماسٹر مقصود حسن، جناب مسلم غیور، محمد جمال ایڈووکیٹ، جناب تنزیل احمد، مفتی محمد جنید قاسمی، مولانا محمد زکریا قاسمی اور مولانا مزمل حسین مرادآبادی نے ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کی شخصیت کے مختلف پہلؤوں کو اجاگر کرکے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ضیاء الرحمن برق 2024 کے الیکشن میں منتخب ہوکر پارلیمنٹ پہنچے۔ ڈاکٹر برق کے جن اوصاف وخوبیوں ومحاسن کا مقررین نے ذکر کیا، ان میں باطل قوتوں سے نہ ڈ رنا، ہمیشہ حق بات کہنا، اسلامی ثقافت کو مضبوطی کے ساتھ پکڑنا، سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک اقلیتی طبقوں خاص کر مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنا، سنتوں پر عمل پیرا ہونے کا کامل جذبہ، معاملات کی صفائی، اپنی رائے کو بے خوف ظاہر کرنا، غریبوں کی مدد کرنا، راتوں کو اللہ کی عبادت کرنا، وقت کی پابندی کرنا، خلوص اور لوگوں کے ساتھ سچی ہمدردی کرنا قابل ذکر ہیں۔

 ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے ڈاکٹر برق کی زندگی کا مختصر خاکہ پیش کرکے النور پبلک اسکول اور القلم پبلک اسکول کے لئے ڈاکٹر برق کی خدمات کو سراہا اور ضیاء الرحمن برق سے تعلیمی اداروں کو مکمل سپورٹ دینے کی التجا کی۔النور سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے جناب ضیاء الرحمن برق کوجبہ پہناکر جہاں انہیں اعزاز دیا وہیں ان سے دادا محترم کا حقیقی جانشیں بن کر قوم وملت کی خدمت کرنے کی درخواست کی۔ مولانا مزمل حسین مرادآبادی (استاذ جامع الہدیٰ مرادآباد) نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ صدر جلسہ مولانا عبدالمعید قاسمی کے اختتامی کلمات اور ان کی دعا پر پروگرام اختتام پزیر ہوا۔ قاری محمد اکرم قاسمی کے ذریعہ ڈاکٹر برق کو خراج عقیدت پیش کرنے کئے منظوم کلام اور قاری محمد نعمان کے ذریعہ خوش الحانی سے پڑھے گئے ڈاکٹر برق کے بعض اشعار کو حاضرین جلسہ نے بہت پسند کیا۔ محمد کامل اور محمد باقر کے ذریعہ ڈاکٹر برق کے لئے دن ورات کی خدمات کو بھی یاد کیا گیا۔ قاری محمد عاصم کی تلاوت قرآن اور قاری محمد سعدان کی نعت پاک سے تعزیتی جلسہ کا آغاز ہوا۔

حاضرین جلسہ میں مولانا محمد آصف قاسمی، محمد توصیف ایڈووکیٹ، ڈاکٹر انظار حسین، مولانا تنظیم قاسمی، مفتی راشد قاسمی، ماسٹر امجد، سعد نعمانی، شہروز اختر، ممبر فرقان، شان رب علیگ، محمد کامل، محمد باقر، محمد حسیب، محمد فہیم، محمد عنادل، محمد فرحان، محمد قمر، محمد اسعد، حبیب الرحمن، محمد سہیم، ادیب الرحمن، صفوان راغب، محمد سبحان، محمد حنان، محمد یاسر، سلیم خان، خواجہ منیب، حاجی محمد نبی، قاری عتیق،محمد نعمان، فراہین ابراہیم، سلمان انظار، محمد فرحان الیاس، محمد دانش، محمد وسیم، معاذ الرحمن، محمد مرغوب، محمد فرمان، حاجی گڈو، محمد فیضان، محمد التمش، محمد مغیر، شان وارث، محمد کثیر، محمد خورشید اورمحمدرضی کے نام قابل ذکر ہیں۔

----------------

URL: https://newageislam.com/urdu-section/dr.-shafiqur-rahman-barq-condolence-program/d/131914

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..