New Age Islam
Thu Mar 05 2026, 05:35 AM

Urdu Section ( 21 Apr 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Rulings of Eid al-Fitr رمضان کے تیس اسباق : تیسواں سبق ، عید الفطر کے احکا م


مفتی عبد المالک مصباحی

21 آپریل 2023

عید الفطر خو شی ومسر ت کا وہ عظیم الشان دن ہے جس میں پروردگار عا لم اپنے اطا عت گذار بندوں کو انعا م خسر وانہ سے نواز تا ہے۔بندہ ایک ماہ تک اس کے حکم کی بجا آوری میں لگا رہتا ہے کبھی سحر ی کھا یا کبھی افطاری،کبھی تراویح کی نماز پڑھا کبھی روزہ رکھااورکبھی تسبیح وتہلیل میں منہمک رہا اور جس طرح بھی بن پڑا بندہ اس کی بارگاہ میں اپنی بندگی اور عاجزی و انکساری کا اظہا رکرتا رہا،یہاں تک کہ رحمت با ری جوش میں آئی اوراپنے ان وفا شعار بندوں کو انعا م واکرام سے فراز کرنے کے لیے ایک مقام پرجمع ہونے کا حکم صادرکیا۔اسی اجتما ع، کا نام ”عیدالفطر“ے۔اس سلسلہ میں اللہ رب العزت کا ار شا دگرامی ہے:

وَ لِتُکْمِلُواالْعِدَّۃَوَلِتُکَبِّرُواللّٰہَ عَلیٰ مَا ھَدٰیکُم۔         (پارہ ۲،سورہئ بقرہ ۱۸۵)

روزوں کی گنتی پوری کرواور اللہ کی بڑائی بولو کہ اس نے تمہں ہدایت فرمائی۔

وہ اپنے بندوں کو انعام سے سرفرازبھی کرتاہے اور اس پرخو شی کے اظہارکی دعوت بھی دیتاہے جیسا کہ ارشادگرامی ہے: 

 قُلْ بِفَضْلِ اللّٰہِ وَبِرَحْمَتِہِ فَبِذٰالِکَ فَلْیَفْرَحُوْا۔        (پارہ ۱۱، سورہ یونس ۸۵)

تم فرماؤاللہ عزوجل کے فضل اوراس کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں۔

رمضان المبارک میں اللہ عزوجل کی رحمت کی مو سلادھاربارش ہو تی ہے سعید روحیں اس میں خوب نہا تی ہیں اور اپنے سیاہ اعما ل نامہ کو منور ومجلیٰ کرتی ہیں۔ اب رمضا ن کا مقد س مہینہ ختم ہوگیا شوال المکرم کاچاندنظرآگیا مگر اس کریم کے کرم کادروازہ بند نہیں ہوا بلکہ عید الفطر کی رات بھی بے پناہ نوازشوں سے مالا مال نظر آرہی ہے جیسا کہ حدیث شریف میں آیاہے،حضرت سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:

جب عید الفطر کی مبا رک رات آتی ہے تو اسے”اللیلتہ الجائزۃ انعام کی رات“کے نا م سے پکارا جاتاہے جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ عزوجل اپنے معصوم فرشتوں کوتمام شہروں میں بھیجتاہے چنانچہ وہ فرشتے زمین پرتشریف لاتے ہیں اور سب گلیوں اور چوراہوں پر کھڑے ہوجاتے ہیں اوراس طرح ندا کرتے ہیں:

اے امت محمد  ﷺ!اس رب کریم اللہ عزوجل کی بارگاہ کی طرف چلوجوبہت ہی زیادہ عطا کرنے والا اوربڑے سے بڑا گناہ معاف فرمانے والا ہے۔ پھر اللہ عزوجل اپنے بندوں سے یوں مخاطب ہوتا ہے۔

اے میرے بندے کیا مانگتے ہومانگو۔میری عزت وجلال کی قسم آج کے اور اس (عید کے اجتماع)میں اپنی آخرت کے بارے میں جو کچھ سوال کروگے وہ پورا کروں گا اور جو کچھ اپنے بارے میں مانگوگے اس میں تمھا ری بھلائی کی طرف نظرفرماں ؤگا۔(وہ معاملہ کروں گاجو تمھارے لیے بہتر ہوگا)میری عزت کی قسم!جب تک تم میرا لحاظ رکھو گے میں بھی تمھاری خطاؤں پرپردہ ڈالتارہوں گا؛میری عزت وجلال کی قسم،میں تمہیں محشر والوں میں رسوانہ کروں گا،بس اپنے گھروں کی طرف مغفرت یافتہ لوٹ جاؤ۔تم نے مجھے راضی کردیا اور میں بھی تم سے راضی ہوگیا۔                 (الترغیب الترھیب  ۶۰۲)    

   سرکار دوجہاں  ﷺنے فرمایا:

جس نے عید (بقرعید) کی رات طلب ثواب کے لیے قیام کیااس کا دل نہیں مرے گا جس دن لوگوں کے دل مرجائیں گے۔                           (سنن ابن ماجہ)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺعیدالفطر کے دن کچھ کھاکر نمازکے لیے تشریف لے جاتے اور عیدالضحٰی کو نہ کھاتے جب تک کہ نمازنہ پڑھتے اور بخاری کی روایت انس رضی اللہ عنہ سے ہے کہ عیدالفطر کے دن تشریف نہ لے جا تے جب تک چند کھجوریں نہ تناول فرمالیتے اور کھجوریں طاق ہوتیں۔ (ترنذی ابن ماجہ)

   حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم  ﷺعیدکو ایک راستہ سے تشریف لے جا تے اوردوسرے سے وا پس ہوتے۔ (ترمذی)              

انھیں سے مروی  ہے کہ ایک مرتبہ عید کے دن بارش ہوئی تو مسجد میں حضور نے عید کی نماز اداکی۔  (ترمذی) 

  عبداللہ ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور  ﷺنے عید کی نماز دورکعت اداکی اس سے پہلے نمازپڑھی نہ بعدمیں۔(بخاری ومسلم)

حضرت جابربن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:  میں نے حضورکے ساتھ عیدکی نمازاداکی ایک دو مرتبہ نہیں بلکہ بارہا،نہ اذان ہوئی نہ اقامت۔ (مسلم)

مسئلہ۔عید ین کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں بلکہ انہیں پر جن پر جمعہ واجب ہے۔ (عالمگیری)

مسئلہ۔بلاوجہ عید کی نماز چھوڑنا گمراہی ہے۔                       (جوہرہ نیرہ)

مسئلہ۔عید کے دن چند باتیں مسنون ہیں حجامت بنوانا،ناخن ترشوانا، غسل کرنا، مسواک کرنا.اچھے کپڑے پہننا، دھلاہواہونا، انگوٹھی پہننا،خوشبو لگانا،صبح کی نمازمحلہ کے مسجد میں پڑھنا،عید گاہ جلد چلا جانا،نمازسے پہلے صدقہ فطر اداکرنا،عید گاہ کو پیدل جانا،دوسرے راستے سے واپس آنا،نمازکو جانے سے پہلے چند کھجوریں کھا لینا،اگرکھجورنہ ہوتو کوئی میٹھی چیز کھانا۔ (بہار شریعت)

مسئلہ: سورای پر جانے میں کوئی حرج نہیں مگر جس کو پیدل جانے پر قدرت ہو۔ اس کے لیے پیدل جانا افضل ہے۔                (جوہرہ عالمگیری)

مسئلہ۔عیدگاہ کو نماز کے لیے جانا سنت ہے اگرچہ مسجد میں گنجائش ہو اور عید گاہ میں منبر بنانے یا لیپانے میں کوئی حرج نہیں۔           (ردالمختار)

مسئلہ۔بعدنمازعید مصافحہ ومعانقہ کرنا جیسا عمومًا مسلمانوں میں رائج ہے بہتر ہے کہ اس میں اظہارمسرت ہے۔


Part: 1 – Thirty Lessons of Ramadan: Welcome to Ramadan and First Lesson on the Virtues of Ramadan – Part-1 رمضان کے تیس اسباق: استقبال رمضان اور فضائل رمضان

Part: 2 – Thirty Lessons of Ramadan: Second Lesson on the Respect of Ramadan – Part 2 رمضان کے تیس اسباق: دوسرا سبق، رمضان المبارک کا احترام

Part: 3 – Thirty Lessons of Ramadan: Third Lesson on the horrific consequences of desecrating Ramadan – Part 3 رمضان کے تیس اسباق: تیسرا سبق، رمضان المبارک کی بے حرمتی کاانجام

Part: 4 - Thirty Lessons Of Ramadan: Fourth Lesson On The Fasting Of Ramadan And its Intention – Part 4 رمضان کے تیس اسباق: چوتھا سبق، روزہ اور نیت

Part: 5-6 - Thirty Lessons Of Ramadan: Lessons Five and Six On The Rulings (Ahkaam) And Laws (Masaail) Of Taraaweeh پانچواں اور چھٹا سبق: تراویح کے احکام اور مسائل

Part: 7- Thirty Lessons of Ramadan: Seventh Lesson on Sehri [pre-dawn meal] Part-7 رمضان کے تیس اسباق: ساتواں سبق، سحری کا بیان

Part: 8 – Thirty Lessons of Ramadan: Eighth Lesson on Iftar – Part 8 رمضان کے تیس اسباق: آٹھواں سبق: افطار کا بیان

Part: 9 – Thirty Lessons of Ramadan: Ninth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 9 رمضان کے تیس اسباق: نواں سبق: روزہ کے مسائل

Part: 10 - Thirty Lessons of Ramadan: Tenth Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 10 رمضان کے تیس اسباق ، دسواں سبق :روزہ کے مسائل

Part: 11- Thirty Lessons of Ramadan: Eleventh Lesson on Rulings and Laws Related to Fasting – Part 11 رمضان کے تیس اسباق : گیارہواں سبق ، روزہ کے مسائل

Part: 12 - Thirty Lessons of Ramadan: Twelfth Lesson on Rulings Related to Qazaa, Kaffarah and Fidyah – Part 12 رمضان کے تیس اسباق : بارہواں سبق، قضا، کفارہ اور فدیہ کا بیان

Part: 13 – Thirty Lessons of Ramadan: 13th Lesson on Rulings of Kaffarah and Fidyah – Part 13 رمضان کے تیس اسباق: تیرہواں سبق ، کفارہ کابیان

Part: 14 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fourteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 14 رمضان کے تیس اسباق: چودہواں سبق، روزہ کی حالت میں علاج کے کچھ نئے مسائل

Part: 15 – Thirty Lessons of Ramadan: The Fifteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 15 رمضان کے تیس اسباق: پندرہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 16 – Thirty Lessons of Ramadan: The Sixteenth Lesson on the Updated Guidelines for the Treatment in the State of Fasting – Part 16 رمضان کے تیس اسباق: سولہواں سبق، روزے کی حالت میں علا ج کے کچھ نئے مسائل

Part: 17 – 18 – The Rulings and Laws of Zakaat in the Light of the Quran and Hadith: Thirty Lessons of Ramadan, Parts 17 and 18 رمضان کے تیس اسباق: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاۃ کے احکام و مسائل

Part: 19 – Thirty Lessons of Ramadan: The Virtues and Rulings of I’tekaaf- Part 19 رمضان کے تیس اسباق: انیسواں سبق، اعتکاف کا بیان

Part: 20 – The Virtues of the Qadr Night or Lailatul Qadr: Thirty Lessons of Ramadan, Part 20 رمضان کے تیس اسباق: بیسواں سبق، شب قدر کی فضیلت

Part: 21 – Fasting and Modern Science: Thirty Lessons of Ramadan, Part 21 رمضان کے تیس اسباق : اکیسواں سبق، روزہ اور جدید سائنس

Part: 22 – Some Facts about The Holy Quran: Thirty Lessons of Ramadan, Part 22 رمضان کے تیس اسباق : بائیسواں سبق، قرآن شریف کے متعلق چند باتیں

Part: 23 – Thirty Lessons of Ramadan: 23rd Lesson, Virtues and Rulings about the Recitation of the Holy Quran-Part-23 رمضان کے تیس اسباق: قرآن پاک کی تلاوت کے فضائل اور مسائل

Part: 24 – Ramadan—the Month of Generosity and Charity: Thirty Lessons of Ramadan – Part 24 رمضان کے تیس اسباق: رمضان،جودوسخا کا مہینہ

Part: 25- The Importance of Halaal Sustenance: Thirty Lessons of Ramadan – Part 25 رمضان کے تیس اسباق : پچیسواں سبق، حلال روزی کی اہمیت

Part: 26 – The Rights of Neighbours in Islam: Thirty Lessons of Ramadan – Part 26 رمضان کے تیس اسباق : چھبیسواں سبق، اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق

Part: 27 –  Juma’ and Jumu'atul-Widaa': Thirty Lessons of Ramadan – Part 27 رمضان کے تیس اسباق : ستائیسواں سبق، جمعہ اور جمعۃالوداع

The description of moon-sighting: Thirty Lessons of Ramadan – Part 28 رمضان کے تیس اسباق : اٹھائیسواں سبق ، چاند دیکھنے کا بیان

Rulings of Sadaqat al – Fitr - Part 29 رمضان کے تیس اسباق: انتیسواں سبق، صدقہ فطرکے مسائل

 

URL:    https://newageislam.com/urdu-section/rulings-eid-fitr-part-30-/d/129615


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

Loading..

Loading..