خلیق احمد نظامی
(حصہ۔23)
3 جنوری،2026
خلیفہ ہارون الرشید کا واقعہ لکھا ہے کہ ایک مرتبہ گرمی کے موسم میں حمام میں گیا۔ غلطی سے گرم پانی جسم پر ڈال لیا، بس بلبلا اٹھا۔باہر نکلا تو صدقہ دیا او رکہنے لگاآج تو گرم پانی کی بھی تاب نہیں، قیامت کے دن اگر تین ہزار سال کی سلگتی ہوئی آگ میں ڈالا گیا تو کیاہوگا؟ اس واقعہ کے بیان کرنے کے بعد نخشبیؒ لکھتے ہیں۔
نخشبیؒ نیک غافلی از حشر
اندرونم ز بہر تو ریش است
تاچہ روز عظیم در پیش است
ایسے واقعات لکھتے وقت ان کا انداز بیان بتادیتاہے کہ روئے سخن کس کی طرف ہے اور وہ کس کو نصیحت کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

عبادت وریاضت
نخشبیؒ کی رگ رگ میں عشق حقیقی سمایا ہوا تھا۔ وہ بادہئ عشق کے متوالے تھے۔ خو د کہتے ہیں۔
نخشبیؒ مستِ بادہئ عشق است
وہ عبادت وریاضت میں کافی وقت گزارتے تھے۔ ان کے اشعار میں عشق حقیقی کی ایک عجیب تپش اور گرمی محسوس ہوتی ہے۔چند اشعار ملاحظہ ہوں۔
نخشبیؒ را ز عشق رخسارت
شد ز گریہ ز آبِ رخسارہ
عاشقاں را وضو ز خون خود است
بوالعجب مذہبے است مذہب عشق
نخشبیؒ عشق مذہبے است عجب
شِدّتش کس بیاں چہ خواہد کرد
آنکہ آرہ بفرقِ دوست نہد
برسرِ دشمنان چہ خواہد کرد
ماحول سے دل برداشتگی او رزمانہ کی شکایت
حضرت نخشبیؒ کی تصانیف سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ وہ اپنے ماحول سے کچھ دل برداشتہ سے تھے دوستوں کی بے اعتنائی اور عوام کی مذہب سے بے اعتنائی نے ان کے دل وجگر پر اثر کیا تھا۔ ایک جگہ نہایت حسرت سے لکھتے ہیں۔
نخشبیؒ بر زمیں نماند کسے
خون من از زمانہ آپ شدہ است
دیر شد کامل جہاں ز اہل اصلاح
شکل دلہا ہمہ خراب شدہ است
پھر دل کو سمجھاتے ہیں۔
نخشبیؒ ازجفائے خلق مرنج
ایں نصیحت ز عالم ملکی است
آدمی کیست کوزند زخمے
ہر بد ونیک کاں رسد فلکی است
’سلک السلوک‘ میں انہوں نے متعدد جگہ معاصرین کی اخلاقی اورمذہبی پستی پر رنج وافسوس کااظہار کیاہے۔کہتے ہیں:
”مرد ماں نام مسلمانی برخود نہادہ اندوہمانکہ درمسلمانان ببا ید د رایشاں نہ۔“
لوگوں نے اپنے نام مسلمانوں جیسے رکھ لیے ہیں، لیکن جو بات مسلمانوں میں ہونی چاہئے ان میں نہیں ہے۔
’چہل ناموس‘ میں لکھتے ہیں۔
نفس پرستی چہ بما درخور است
ما دگر و مذہب ما دگر است
نخشبیؒ نے اپنے دوستوں کے ہاتھوں بڑے ظلم سہے تھے۔ ’جفائے ہمدماں‘ نے ان کادل داغ داغ کردیا تھا۔ گلزیز کے شروع میں انہوں نے ایک نظم، درمذمت فلک و ابنائے روزگار‘ لکھی ہے، جو ان کے جذبات کی آئینہ دار ہے،اورپوری سننے کے قابل ہے۔
چہ دور است اینکہ دروے مردمی نیست
جفائے ہمدماں را خود کمی نیست
نماند است از وفا بوئے بمردم
میان مردماں شد مردمی گم
بعالم ہر کرا بیش آزمائی
نہ بینی اندرو جز بے وفائی
وگرنہ عاقبت ماندی بجائے
چنیں دانم نبد وقت وفائے
جہاں تا بود ہمچوں بود یا خود
بوقتے یا چنیں یک بار بدشد
نہ از جورِ زماں کس را امانے
نہ از انصاف درعالم نشانے
فلک نا مہربان وچرخ بدرائے
چگونہ جان تواں بردن ازیں جائے
گہی باشد کہ ایں گردندہ اجرام
شود از تندی واز توسنی رام
قبائے چرخ پارہ پارہ گردد
فلک در معرضِ نظارہ گردد
نہ کس گیرد مہ و خورشید را نام
نہ کارے آید از شمشیر بہرام
بر افتد شوم کیواں از میانہ
شرف از مشتری دارد کرانہ
دفِ زہرہ بماند از ہزارہ
بشکل نامہ پیچد آسماں ہا
نہ پنج وہفت آید درجہاں کار
نہ از شش نام گیرد کس نہ از چار
بگیر ند از طبائع طبعہا باز
جہانے، بہ ازیں بنہند آغاز
اگر زیں دور ما را قطع کم بود
مگر از عالمِ دیگر بود سود
خود ایں دنیا ودوراں ہیچ ہیچست
اگر کاریست عقبیٰ دارد اے دوست
کسے کو کارِ عقبیٰ کرد مرد اوست
جہاں آنست ویں ویراں سرائے
ز ویرانی تبہ ترنیست جائے
(جاری)
------------------
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ
URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-23/d/138378
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism