New Age Islam
Fri Feb 27 2026, 03:37 PM

Urdu Section ( 13 Jan 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔26)

6 جنوری،2026

’شرح دعائے سریانی‘

حضرت عبداللہ بن عباسؒ نے زبور کی ایک سورت کو عربی نظم میں منتقل کیا تھا۔ نخشبیؒ نے اس عربی نظم کی شرح فارسی زبان میں لکھی ہے۔ اس سورت کے متعلق نخشبیؒ کا بیان ہے: ”ایں سورہ درزبور ہمچناں است کہ سورۃالرحمن در قرآن“۔ یہ سورۃ زبور میں ایسی ہی ہے،جیسے قرآن مجید میں سورۃ الرحمن۔حضرت داؤد علیہ السلام کو جب کوئی مہم پیش آتی تھی توسربسجود ہوکر اسی سورۃ کو پڑھتے تھے۔نخشبیؒ نے بالکل ان ہی جذبات کے ماتحت جن سے متاثر ہوکر خواجہ سنائی نے کہاتھا۔

سخن کز بہر دیں گوئی چہ عبرانی چہ سریانی

مکان کز بہر حق جوئی چہ جابلقاچہ جابلسا

اس کی طرف توجہ کی۔خود کہتے ہیں۔

نخشبی کار تست کشف رموز

تختہ ایں و آں چہ می خوانی

گرچہ بعد است از توتا سریانی

کشف کن ہاں رموز سریانی

نخشبیؒ نے یہ شرح 728ھ میں پوری کرلی تھی۔ کتاب کے خاتمہ پر فرماتے ہیں۔

ہفتصد وبیست ہشت از ہجرت

کردہ شد ایں چنیں فکرت

دوسہ روزے کہ من دیں بودم

تاندانی کہ برزمین بودم

پائے برچرخ بود و دست برعرش

زیر پایم شد و عالم فرش

کتاب کی ترتیب یہ ہے کہ مختصر سے مقدمہ کے بعد نحشبیؒ نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ کے ایک ایک عربی شعر کو علیحدہ علیحدہ لیاہے اور اس کی تشریح کی ہے۔ عربی کے کل 37اشعار ہیں، جن کی شرح 54صفحات پر پھیلی ہوئی ہے۔

کتاب کے خاتمہ پر نخشبیؒ نے حسب دستور ایک نظم لکھی ہے جو ان کے حالات وجذبات کی آئینہ دار ہے۔ لکھتے ہیں۔

نخشبیؒ خوش نبشتی ایں کلمات

برد لفظ۔۔۔ ازآب حیات

جز ز کلک تو اندریں میدان

اسپ معنی کہ کردہ برجولاں

سخن خوشگوار خوش گفتی

دْرِ ناسفتہ را نکو سفتی

حقہ سر بمہر بکشاں

داد ایں داستاں نکو دادی

کلمات خوش تو در ہمہ حال

برورق می کنند سحر حلال

قلمت ہر سخن نکو پزیرد

کلکِ تو درِ قیمتی ریزد

خامہ ات کارہائے خندہ کند

لفظِ تو جانِ مردہ زندہ کند

من کہ از جام عشق سرمستم

گرچہ از نقدہا تہی وستم

’گلریز‘

’گلریز‘ ایک دلچسپ افسانہ ہے جس میں معصوم شاہ اور نوشابہ کے عشق کی داستان بیان کی گئی ہے۔ کتاب ایشا ٹک سوسائٹی بنگال سے شائع ہوچکی ہے اور 191 صفحات پر مشتمل ہے۔

’گلریز‘ میں نخشبیؒ نے مقفیٰ عبارت کے کمال دکھائے ہیں۔ افسانوی حیثیت سے قطع نظرادبی اعتبار سے گلریز خاص توجہ کی مستحق ہے۔تالیف کا سبب نخشبیؒ نے یہ بیان کیاہے۔

شبے خرم تراز صد روز نوروز

ز صبح عید ہم چیزے دل افروز

من ودل یک دگر بودیم دخرم

دراں خلوت بجز دل محرمی کم

دوچشم خیرہ در اسرارِ قدسی

سر زانو سرم گشت چرخ وکرسی

دریں اندیشہ کیں چرخ  خطرنا

بخواہد کرد مارا عاقبت خاک

بباید کرد در آفاق کارے

کہ بعد از ما بماندیادگارے

مرا خاطر براں آورد کاکنوں

ز نوکِ خامہ ریزم درّ مکتوں

چو شد پرداختہ از فکر شب خیز

نہادم نام ایں افسانہ گل ریز

اس افسانہ میں حقیقت کا کوئی جزونہ تھا۔ یہ سب نخشبیؒ کے تخیل کی پیداوار تھی۔ خود کہتے ہیں۔

نبود ست ایں حکایت در زمانہ

تماماً اختراعست ایں فسانہ

طرز بیان کااندازہ کتاب کے ان ابتدائی جملوں سے لگایا جاسکتاہے:’’گویندہئ ایں افسانہ، وسازندہئ ایں ترانہ، ونشانند ہئ ایں نشانہ ضیاء نخشبی (۔۔۔) چنیں گوید کہ حاکیایت شائقہ۔ وراویانِ روایات رائقہ (۔۔۔)“ ”گلریز‘ کاسنہ تصنیف کہیں درج نہیں۔خیال ایسا ہوتاہے کہ یہ ابتدائی زمانہ کی کاوش ہے۔

زمانہ کی شکایت’گلریز‘ میں بہت جگہ او رمختلف انداز میں کی گئی ہے۔ افسانہ ان کے وطن نخشب سے متعلق رکھا گیا ہے۔کچھ ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ کتاب نخشبیؒ نے اس وقت لکھی تھی جب وہ اپنے وطن کو نامساعد حالات کے باعث چھوڑ کر ہندوستان آگئے تھے۔بعض جگہ وطن سے علیحدہ پژدل کی خاموش تکلیف کاا ندازہ بھی ہوتاہے۔

’لذات النساء‘

نخشبیؒ نے کوک شاستر کا فارسی ترجمہ لذات النساء کے نام سے کیا تھا۔ اس کاکوئی نسخہ ہندوستان میں دستیاب نہیں ہے۔صرف Copenhagen کے ایک کتب خانہ میں اس کاایک قدیم نسخہ ملتاہے۔

نخشبیؒ کی تصانیف میں اردو الفاظ

مولانا نخشبیؒ کی تصانیف میں اردو کے الفاظ بہ کثرت ملتے ہیں۔ بوریا، مسکہ، جوکھار،بھت، ترپھلہ، چاکسور،دھاتورہ، کدو، خربوزہ وغیرہ الفاظ بہ کثرت استعمال کیے گئے ہیں۔(جاری)

----------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-26/d/138415

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..