خلیق احمد نظامی
(حصہ۔68)
19 فروری،2026
امیر خسروؒ عربی زبان کو قرآن مجید کی زبان ہونے کی وجہ سے فصاحت میں نادرہئ جہاں کہتے ہیں۔ سنسکرت کے متعلق کہتے ہیں کہ نحووادب میں عربی کی مانند ہے۔
ہندوستان میں زبانوں کی کثرت کااحترام جس طرح صوفیہ نے کیا اس کی دوسری مثال ملنی مشکل ہے۔لسانی عصبیت سے ان کو نفرت تھی۔ خواجہ فریدالدین عطارؒ کی زبان میں وہ کہتے تھے۔

سخن گز بہر حق گوئی چہ عبرانی چہ سریانی
کہتے تھے کہ زبان دلوں کو جوڑ نے کا ذریعہ ہے، نہ کہ توڑنے کا۔ مولانا رومؒ نے راہ حق میں زبانوں کے اختلاف کو بے معنی بتایاہے۔ ایک گدڑیے کی تلاش حق کی سلسلہ میں لکھتے ہیں۔
ہندیاں را اصطلاح ہند مدح
سندیاں را اصطلاح سند مدح
کہ ہندیوں کواصطلاح ہندی او رسندیوں کواصطلاح سندی ہی زیب دیتی ہے۔
اور پھر اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔
ملّت عشق را از ہمہ ملّت جداست
عاشقاں را مذہب وملّت جداست
امیر خسروؒ نے سندھی، کشمیری، سمندری، تلنگی،گجراتی، معبری، بنگالی وغیرہ زبانوں کا ذکر کیا ہے او ر لکھا ہے کہ ہر ایک کاایک علیحدہ نمک ہے۔ اس نمک سے لطف اندوز ہونا چاہئے اور لسانی تعصب بچنا چاہے۔ امیر خسروؒ ہندوستان کے گو شہ گوشہ میں پہنچے تھے اور زبانوں کی رنگارنگی سے پوری طرح لطف اندوز ہوئے تھے۔ اپنی زبان دانی کے متعلق لکھتے ہیں کہ میں نے خود اپنی طبیعت کے تقاضے سے بہت سی زبانیں حاصل کرلی ہیں۔
من بزہانہائے کساں بیشترے
کردہ ام از طبع شناسا گذرے
دانم و دریافتہ وگفتہ ہمم
جستہ وروش شدہ زاں بیس و کم
زبانوں سے اس محبت نے نہ صرف لسانی دیواریں ہٹادیں بلکہ خود صوفیہ ملک کے مختلف حصو ں میں مقامی زبانوں کے نشوونما میں پیش پیش نظر آنے لگے۔ مرہٹی، بنگالی، گوجری، پنجابی، سب زبانوں کو صوفیہ نے اپنایا او ران کو ترقی دی۔اکبر خواجہ معین الدین چستیؒ کی درگاہ کی طرف اس وقت متوجہ ہواجب اس نے منڈھا کرکے ہندوؤں کو ہندی میں خواجہ صاحبؒ کی تعریف میں اشعار پڑھتے ہوئے سنا۔بنگال کے شاعر ودیاپتی نے بنگالی زبان میں خوجہ صاحبؒ کی تعریف میں اشعار لکھے۔ پنجاب میں اگر بابا فرید گنج شکرؒ نے پنجابی زبان میں روحانی تعلیم اور تذکیر کا آغاز کیا تو احمد آباد میں شیخ احمد مغربیؒ نے گوجری زبان میں تعلیم دی۔ شاہ کلیم اللہ دہلویؒ نے صوفیہ کے مسلک کو اس طرح بیان کیا ہے: ”اگر مرید عجمی باشد بہر زبان کہ داشتہ باشد تلقین فرمانید“۔ (اگر مرید عجمی ہوتو اس کی زبان میں تعلیم دی جائے۔) شاہ فخرالدین دہلویؒ نے ہندی زبان میں جمعہ کا خطبہ دینے کامشورہ دیا۔
ہندوی زبان جو بعد کو اردوکہلائی صوفیہ ہی کی کوششوں سے پروان چڑھی۔اردو کے سب سے پہلے جملے خانقاہوں میں بولے گئے تھے۔ ہندوی کے اشعار اور دو ہے صوفیہ کی مجلس میں بڑے شوق سے پڑھے جات تھے۔ حضرت محبوب الہٰیؒ پر ایک بار ہندی جکری سن کر وجد کی کیفیت طاری ہوگئی تھی۔ حضرت گیسودرازؒ سے ایک بار پو چھا گیا کہ صوفیہ کو ہندوی میں زیادہ دلچسپی کیوں ہے؟ جواب دیا”ہندوی بیشترنرم ومردق می باشد وسخن کشادہ گفتہ می شودوآہنگ ہم بروق اونرم مروق می باشد کہ گریہ کناند“۔
دہلی کے بعض موسیقار خواجہ کرکؒ کے پاس کٹرہ پہنچے اور فارسی اشعار گانے شروع کیے، خواجہ نے چیخ کر کہا:
”آں تکلیف بگذارید وچیزے درہندوی بگوئید کہ آں بفیم عام است“۔
حضرت محبوب الہٰیؒ کے وصال کی خبر جب امیر خسروؒ.نے سنی تو شدت جذبات میں ہندی شعر ہی بے اختیار زبان پرآگیا۔
گوری سو وے سیج پراورمُکھ پردارے کیس
چل خسرو گھر آنپے، رین بھئی چوندیس
حضرت مجدد صاحبؒ کی زبان پرآخری وقت میں یہ ہندی مصرعہ تھا۔
آ ج ملا وہ کنت سو سکھی سب جگ دیؤں وار
یعنی آج دوست سے ملنے کا دن ہے، اے راز دار دوست! میں اس نعمت کی خوشی میں تمام دنیا کو قربان کرتا ہوں۔
حضرت شاہ ولی اللہؒ وقت رحلت بار بار یہ ہندی دہرہ پڑھتے تھے۔
بات جہر نئی یوں کہے کاری بن کے رائے
ابکی بچھڑے ناملی دور پڑینگے جائے
دم واپسیں اپنے جذبات کا اظہار ہندی زبان میں کرنا اس زبان سے گہرے قلبی تعلق کا آئینہ دار ہے۔شاید نامناسب نہ ہو اگر اس ضمن میں ایک او ردلچسپ روایات کا ذکر کردیا جائے جو صوفیہ نے ہندوستان سے حاصل کی تھی۔ پرندوں اورجانوروں کو اسرار ورموز کے اظہار وانکشاف کا ذریعہ بنانے کی روایت ہندوستان میں قدیم سے چلی آتی تھی۔خواجہ عطارؒ کی ’منطق الطیر‘ اورضیاء بخشیؒ کا’طوطی نامہ‘ اسی روایت کی صدائے بازگشت ہیں۔ امیر خسروؒ کہتے ہیں کہ اگر ہندوستان کے جانوروں کا ذکر کروں تو۔
در دہ و دونامہ نگنجد سخنم
کہتے ہیں کہ یہاں کے جانور انسان کی سی عقل او رسمجھ رکھتے ہیں۔ طوطی کی شیریں بیانی نے ایرانی شاعرو ں کوایسا متاثر کیا وہ امیر خسروؒ ہی کو ’طوطی ہند‘ کہنے لگے۔
مور کے متعلق امیر خسروؒ لکھتے ہیں کہ۔
نیست چنیں مرغ دواطراف جہاں
بیرون ہندکے صوفیہ اور شعراء نے ہاتھی کی حب الوطنی کاذکر متعدد جگہ کیا ہے۔ ہاتھی ہندوستان سے وسط ایشیا، ایران او رافغانستان لے جائے گئے تھے۔ جب رات کو وہ چنگھاڑتے تو عام طو رپر یہ کہا جاتا تھا کہ اپنے وطن کو یاد کرکے چنگھاڑتے ہیں۔مولانا رومؒ نے متعدد جگہ مثنوی میں پیل کی طرح ہندوستان کو خواب میں دیکھنے کا ذکر کیا ہے۔ کہتے ہیں۔ (جاری)
--------------------
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ
URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-68/d/139006
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism