New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 04:36 AM

Urdu Section ( 7 March 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-78 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔78)

1 مارچ،2026

مشایخ نے اس تصور کو ایک محکم اصول کے سانچے میں ڈھال کراپنی روحانی زندگی کامقصد ومنہاج بنالیا۔ حضرت شیخ نظام الدین اولیاؒء نے فرمایا: ”عبادت دوطرح کی ہوتی ہے: لازمی اور متعدی۔لازمی عبادت تونماز روزہ، نوافل وغیرہ سے متعلق ہے۔ متعدی عبادت مخلوق اللہ کی چارہ سازی اور غم گساری کا نام ہے۔ متعددی عبادت کاثواب لازمی عبادت سے زیادہ ہے۔جس مذہبی طبقے نے عبادت کایہ تصور پیش کیا ہواس پر سماج سے بے تعلقی کا گمان صدق ودیانت کے خلاف ہے۔گجرات کے ایک صوفی کا واقعہ ملفوظات میں نقل ہواہے کہ وہ صبح سویرے تالاب پر پانی بھربھر کرغریب عورتوں کو،جنہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں تھی، دے رہے تھے۔ وہاں سے آکر نوافل وعبادات میں مصروف ہوگئے تو ایک بزرگ نے کہا:”اصل عبادت تو وہی تھی جوتوتالاب کے کنارے پانی بھر کر انجام دے رہا تھا۔ اس کو چھوڑ کر اس میں کیوں مصرو ہوگیا؟“ دہلی کی مشہور صوفی بزرگ حضرت بی بی سامؒ فرمایا کرتی تھیں کہ پانی کا یک پیالہ اورروٹی کاایک ٹکڑا جو بھوکے کو دیا جائے ایک لاکھ روزہ او رنماز سے بڑھ کرہے:

”از برائے نان وکوزہ آب کہ یکے دہند نعمت دینی ودنیوی نثار اوکنند کہ بصد ہزار روزہ رونما زیتواں یافت“۔

اکابر صوفیہ نے عبادت کایہ تصور عملاً عام کرنے کی کوشش کی۔ وہ اس سلسلہ میں ایک حدیث قدسی بیان کرتے تھے جو صحیح مسلم میں نقل ہوئی ہے۔قیامت کے دن اللہ ایک انسان سے کہے گا:’’اے ابن آدم! میں بیمار ہوگیا تھا، مگر تونے میری بیماری پرسی نہ کی“۔بندہ اس پرتعجب کرے گا، تو فرمائے گا:”میرا فلاں بندہ تیرے قریب بیمار ہوگیا تھا اورتونے اس کی خبر نہیں لی تھی۔ اگر تو اس کی بیماری پرسی کے لئے جاتا تو مجھے اس کے پاس پاتا“۔ اسی طرح بھوکے اور پیاسے کی حاجت روانی کوبیان کرکے فرمایا کہ اگر تویہ کرتا تو مجھے اپنے پاس پاتا۔ ایک دوسری حدیث ہے: الرحمن یر حمھم الرحمن تبارک وتعالیٰ، از حموا من فی الارض یرحمکم من فی السمای(تم زمین پربسنے والوں پررحم کرو، اللہ تم پرآسمان سے رحم فرمائے۔)’دُررِنظامی‘ میں حضرت جنید بغدادیؒ کا قول نقل ہواہے کہ اللہ کو میں نے مدینہ کی گلیوں میں مسکینوں کے ساتھ دیکھا۔

خدمت خلق کے اس تصور نے صوفیہ کی توجہ قلوب انسانی کی طرف مرکوز کردی۔ وہ انسان کے دلوں کو راحت پہنچانے اور مخلوق اللہ کے دکھ درد میں شرکت کو مذہبی فریضہ سمجھ کر انجام دینے لگے۔ ابن بطوطہ نے دمشق کے ایک وقف کاذکر کیاہے جو محض اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑے۔حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں صوفیہ کی خانقاہیں، جماعت خانے ار زاویے ایسے وقف بن گئے تھے جہاں ٹوٹے ہوئے دل جوڑے جاتے تھے۔امیر خسروؒ نے اپنے شیخ کو’طبیب دل‘ کہہ کر ان کی مساعی اور جدوجہد کی پوری نوعیت واضح کردی ہے۔ شیح ابوسعید ابوالخیرؒ کا یہ قول خانقاہوں میں نقل کیاجاتاتھاکہ معرفت الہٰی کے اتنے ہی راستے ہیں جتنے صحرا میں ذرات، لیکن سب سے موثر ذریعہ اللہ تک پہنچنے کا انسان کے دل کو سکون وراحت پہنچا ناہے۔

دست بدست آور کہ حج اکبر است

ز ہزاراں کعبہ یک دل بہتراست

اس شعر میں فکری کی جو گہرائی اور انسان دوستی کاجذبہ موجزن ہے اس کے امکان او رمفہوم کا پورا حاطہ کرنے کے لیے فکر کوبہت بلند کرناہوگا۔

صوفیہ کی فکر کے ان بنیادی خطوط کے پس منظر میں ضروری ہے کہ قرون وسطیٰ میں ہندوستان کی سماجی فضا پراگر ایک طائرانہ نظرڈال لی جائے تو اس کی جہدوسعی کے نتائج کی نشاندہی ممکن ہوسکے۔ البیرونی نے ’کتاب الہند‘ میں اور عرب جغرافیہ دانوں ابن خردادبہ، بزرگ بن شہریار، مسعودی، اصطخری وغیرہ نے اپنے سفر ناموں میں ہندوستان کے سماجی حالت پرروشنی ڈالی ہے۔ ان کے بیانات کی تصدیق ہندوقانونی کتابوں اور ’منو‘اور ’یجنوالکیہ‘کے بیانات سے بھی ہوتی ہے۔

(1) دسوں گیارہویں صدی میں ہندوستان کا پورا سماج طبقات میں بڑاہوتا تھا۔ اس کااثر انفرادی اور اجتماعی دونوں زندیوں پرپرا تھا۔انسان کا بہ حیثیت انسان کوئی احترام نہیں تھا۔بقول دیدیا:

''The principle of caste is the negation of the dignity of man ad man.'' 

(2) ہندوستان کی بیشتر آبادی، جو Antyja کہلاتی تھی، شہروں کی چہاردیواری کے باہر رہتی تھی۔ ماہی گیر، دباغ، کپڑا بننے والے، ہنیزم فروش، اور دیگر صنعت گرو مزدور پیشہ اسی طبقہ میں شمار ہوتے تھے۔ یہ لوگ شہر کے اندرنہیں رہ سکتے تھے۔البیرونی نے ہدی، بدھاتو، ڈوما، چنڈالہ وغیرہ کا ذکر کیاہے کہ وہ شہری زندگی کے سارے آرام اور آسایشوں سے محروم تھے۔شہروں اور عبادت گاہوں کے دروازے ان کے لئے یکساں بندتھے۔

(3) چھوت چھات کا تصور سماج کے ہر طبقے اور ہر فرد کی زندگی پراثر انداز تھا۔ اس طرح سماجی روابط کے سب وحدت خیز اور حیات بخش سوتے خشک ہوگئے تھے اور وحدت فکر اور وحدت عمل جس پراجتماعی زندگی کاانحصار ہے یکسر مفقود تھی۔ حدیہ ہے کہ اگر ہندو میدان جنگ میں ترک سپاہیوں کے قبضہ میں آجاتا لیکن بعد کوچھوڑ دیا جاتاتو اس کا خاندان اس کو قبول کرنے سے انکار کردیتاتھا۔البیرونی نے اس سماجی تعصب پر تعجب ظاہر کیا ہے او ربتایا ہے کہ ایسے لوگ اکثر مسلمان ہوجاتے تھے۔

(4)مذہبی تعلیم سے عوام یکسر محروم تھے۔ برہمن اور شتریہ کے علاوہ کوئی مذہبی کتاب کو سن بھی نہیں سکتا تھا۔ اللہ تک پہنچنے کا راستہ برہمنوں کے ذریعہ تھا۔ انہوں نے پورے سماج پریہ دروازے بند کردیے تھے۔ او ر مذہبی کتابیں جو انسان کے لیے تھیں اس طبقہ کی خصوصی ملکیت بن کر رہ گئی تھی۔

اس پس منظر میں صوفیہ کی بنیادی فکر، ان کے خانقہی نظام کے آداب ان کے عوامی روابط او رعوامی زبان میں بول چال کے اثرات کاجائزہ لیاجائے تو ان کی جہدوسعی کے حقیقی پہلو سامنے آجائیں، او رانہوں نے انسانیت کی جو خدمت انجام دی ہے اور آدم گری کا کام جن نامساعد حالات میں اپنی زندگی واحد لائحہ عمل بنایا ہے اس کے حقیقی خدوخال کا احاطہ تاریخی ذہن کے لیے ممکن ہوجائے۔

متقدمین صوفیہ کی بیشتر خانقاہیں،زاویے اورجماعت خانے شہر سے باہر قائم ہوتے تھے۔(جاری)

--------------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-68 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-69 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-70 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-71 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-72 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-73 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-74 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-75 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-76 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-77 تصوف اور صوفیہ

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-78/d/139152

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..