New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 04:38 AM

Urdu Section ( 13 March 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-83 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔83)

7 مارچ،2026

سماج کی صحت قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایسے رجحان کو سختی سے روکا جائے جواخلاق قدروں کی گرفت کو ڈھیلا کرکے ہلاکت وگمراہی کی طرف لے جائے۔جب کسی علاقہ میں مریدوں کی تعداد بڑھتی تو شیخ ان کی اخلاقی زندگی پرگہری نظر رکھتے۔ شیخ نصیرالدین چراغ دہلویؒ دیہات میں بھی مریدوں کی زندگی سے باخبر رہتے تھے۔ ایک بار شیخ کو یہ اطلاع ملی کہ مرید ہونے کے بعد ایک گاؤں کا ماحول بدل گیا اطمینان کا اظہار فرمایا۔ حضرت شیخ نظام الدین اولیاؒ کے اثرات کاذکر کرتے ہوئے برنی نے لکھا ہے:”معاصی میان مرد مان کم شد ہ بود“۔

لوگوں میں گناہوں کی طرف رجحان کم ہوگیا تھا۔

مشایخ کا کہنا تھا کہ سماج میں انسان کے تعلقات تین قسم کے ہوسکتے ہیں۔ایک لوگوں کا شمار جمادات میں ہونا چاہئے۔ دوسرے وہ جو برائی سے کسی سے پیش نہیں آتے بلکہ صرف بھلائی کابرتاؤ کرتے ہیں۔ تیسرے وہ جو صرف اچھائی ہی کرتے ہیں اور اگر کوئی ان سے بُرائی کابرتاؤ کرے تو اس سے برسر پیکار نہ ہوتے ہیں، نہ انتقام کا خیال ان کے دل میں آتاہے۔صوفیہ کے نزدیک یہ آخری روش ہی مستحسن تھی کہتے تھے کہ اگر کوئی شخص تمہاری برائیاں تمہارے اندر ہیں یا نہیں۔اگر ہیں تو ان کو دور کرو اور تنقید کرنے والے کے شکر گزار ہوکر اس نے تمہیں برائیوں سے بچنے کے حالات پیداکردیے۔اگروہ برائیاں تمہارے اندر نہیں ہیں تواللہ کاشکر ادا کرو کہ اس نے تمہاری حفاظت کی اورتنقید کرنے والے جو معاف کردو۔

مشایخ کا کہنا تھاکہ خطاکار کو معاف کردینے میں حقیقی کامیابی ہے۔اگر انسان بدلے لینے لگے تو یہ دنیا جنگ وبدل کا مخاصمت ومخالفت کی دنیا بن جائے۔ ان کی زبان میں شیخ ابوسعید ابوالخیرؒ کا یہ مصرعہ رہتا تھا:”ہرکہ مارا رنج وار وراحتش بسیار باد“۔

کہتے تھے کہ پڑوسی کے ساتھ نیکی اور خوشدلی کا برتاؤ پہلی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ’دُررِ نظامی‘میں حضرت ابوحنیفہؒ کا واقعہ مثال طور پر بیان کیا گیا ہے کہ ایک ہمسایہ ان کے عبادت کے اوقات میں ناچ رنگ میں مصروف رہتا اور ان کومسلسل اس کو اذیب پہنچاتا۔ایک بار وہ کسی وجہ سے پکڑا گیا۔امام صاحبؒ کو معلوم ہواتو اس کی پیروی کرکے چھڑالائے۔

کہتے تھے کہ خود اپنا احتساب کرتے رہنا ضروری ہے۔جہاد دد طرح کے ہوتے ہیں: جہاد اکبری اور جہاد اصغر۔خود اپنے اندر کی برائیوں سے لڑناجہاد اکبر ہے۔ خواجہ معصوم ؒ نے ایک بار اورنگ زیب کی توجہ اس طرف دلائی تھی۔شیخ سعدیؒ کے پیر شیخ شہاب الدین سہروردیؒ نے جب ان کو رخصت کیا تو یہ ہدایت کی کہ دوچیزوں پرنظررہے۔اپنے کو بڑا او ردوسرے کو حقیر نہ سمجھنا۔

مرا پیر دانائے مرشد شہاب

رو انداز فرمود برروئے آب

یکے آنکہ برخویش خود بیں مباش

دوم آنکہ برخویش بدبیں مباش

شیخ رکن الدین تمنائیؒ فرمایا کرتے تھے کہ جنابت دو طرح کی ہوتی ہے: جنابت دل او رجنابت جسم۔جسم کی جنابت غسل سے دور ہوجاتی ہے، لیکن دل کی جنابت آنسوؤں سے دُھلتی ہے۔

غلامی کے خلاف صوفیہ نے نہایت مؤثر اورمسلسل جدوجہد کی۔انہوں نے غلامی کو ختم کرنے اور ہر انسان کو آزادی کی فضا میں پرورش پانے کیلئے جو ماحول پیداکرنا چاہا اس کا اندازہ ملفوظات سے لگایا جاسکتا ہے۔ وہ ہرممکن طریقہ سے مریدین کو تلقین کرتے تھے کہ کسی انسان کوغلام بناکر نہ رکھیں۔ عورتوں کومرید کرتے تو ان کو ہدایت ہوتی کہ کنیزوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔مفلوظات میں بہت سے ایسے واقعات ملتے ہیں کہ کنیزوں نے رومال وغیرہ بنا کر اپنے مالکوں کے ذریعہ بزرگوں کی خدمت میں بھیجے او رانہوں نے ان کی دل تمناؤں کااحساس کرلیا او رفوراً ان کو آزاد کرنے کی سفارش کی۔حضرت شیخ نظام الدین اولیاؒ نے صاف اعلان کردیاکہ تصوف میں غلامی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

بدایوں کے ایک مشہور بزرگ عالم مولانا علاء الدین اصولیؒ نے، جن کے سامنے حضرت محبوب الہٰیؒ نے بھی زانوئے تلمذطے کیا تھا، ایک کنیز خریدی۔ اس نے اپنے بیٹے کو یاد کرکے رونا شروع کردیا۔ مولانا اصولیؒ نے اس کے گاؤں کا پتہ معلوم کیا اور دور تک جاکر اس کو چھوڑآئے۔ شیخ نظا م الدین اولیاؒ نے یہ واقعہ بیان کرکے فرمایا:

”علماء ظاہر ایں معنی رامنکر باشند، اماتواں دانست کہ اوچہ کرد“۔

اس واقعہ کی جو نوعیت حضرت محبوب الہٰیؒ کے پیش نظر تھی وہ یہ تھی کہ اس عورت کی اپنے خاندان میں واپسی ہندو مذہب میں واپسی کے مترادف تھی۔ لیکن مشایخ کی نظر میں دل کو تکلیف سے رہائی دلانا حج اکبر کے برابر تھا۔

عورتوں کے سلسلہ میں مشایخ کے خیالات آج بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں جتنی قرون وسطیٰ میں رکھتے تھے۔کہتے تھے کہ عورت کا کام سیرت سازی کا ہے۔ اس کی سیرت او رتربیت اولاد کا اخلاقی مزاج بنائی ہے۔ عورتوں میں عفت وپاکی مردوں نے زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے دعامیں پہلے نیک عورتوں کا واسطہ دیاجاتاہے، پھر نیک مردوں کا عورت او رمرد میں فرق کرنا بے معنی ہے۔طلاق کے معاملہ میں احتیاط برتنے کی تلقین کرتے تھے۔شیخ نظام الدین اولیاؒ ء کی بہن کے تعلقات  اپنے شوہر سے اچھے نہیں تھے۔ ان کی والدہ نے پریشان ہوکر طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔شیخ نظام الدین والیاؒ نے اپنی والد ہ کو اس سے روکا۔ کچھ عرصہ بعد تعلقات خود بخود خوشگوار ہوگئے۔ بعض صوفی عورتیں جن کا ذکر تذکروں میں ملتاہے غیر معمولی سیرت اور کردار کے مالک تھیں۔ بی بی فاطمہ سامؒ کا رشتہ طے ہوگیا تھا۔شوہر کاکسی مہم میں انتقال ہوگیا۔ پھر انہوں نے عمر بھر شادی نہیں کی کہ روحانی تعلق تو ایک ہی سے قائم ہوسکتاہے۔ شیخ حمیدالدین ناگوریؒ کی بیوی نے اپنے شوہر سے اصرار کرکے ایلتتمش کافرمان جاگیر واپس کرایا۔ جس دن گھر میں کھانے کو کچھ نہ ہوتا، شیخ نظا م الدین اولیاؒ کی والدہ فرماتیں: ”نظام الدین! امروز ما مہمان خداایم“(نظام الدین! آج ہم خدا کے مہمان ہیں)۔جب شیخ کے جماعت خانہ میں ہزاروں انسانوں کو کھانا ملتاتھا اس وقت اس جملہ کو یادکرکے ایک دوسرے ہی عالم میں پہنچ جاتے۔ سیرت سازی میں ماؤں کے مقام کو بار بار واضح کرتے تھے۔(جاری)

-----------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-68 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-69 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-70 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-71 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-72 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-73 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-74 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-75 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-76 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-77 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-78 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-79 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-80 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-81 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-82 تصوف اور صوفیہ

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-83/d/139234

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..